لیویز اہلکار جاں بحق

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ لکی مروت کے علاقہ تاجہ زئی اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے لیویز فورس کے اہلکار شریف اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واضح رہے کہ ایک گھنٹے کے دوران لکی مروت میں دہشت گردوں نے دو اہلکاروں کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا ۔
دونوں واقعات کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی