سڑکوں پرنکلناٹھِیک نہیں، محمود خان نےمذاکرات کیلئےخدمات پیش کردیں

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ محمود خان کا کہنا ہے کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں، اس سے ورکرز کی توانائی ختم ہونے کے ساتھ حالات بگڑ جاتے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہو تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، وہ وزیر اعلیٰ کی وفاق میں بات چیت کروا سکتے ہیں۔ انہیں اپنی نشستوں کا خیال رکھ کر بات چیت کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ