سپریم کورٹ میں ججز تقرری بارے اجلاس طلب، 9 ججز کے نام زیر غور

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشین کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے نام زیر غور آئیں گے اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 ججز کی خالی نشستوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے 6 اور سندھ ہائیکورٹ سے 3 ججز کے نام زیر غور آئینگے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی