ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

ویب ڈیسک: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعراحمد فرہاد کی بازیابی اور اغوا کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کو احترام دیں کیونکہ ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ انا کے مسئلے میں ایک آدمی 2 مقدموں میں چلا گیا۔ اس کی فیملی متاثر ہورہی ہے۔
اسلام آبادکی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی، شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کا معاملہ لارجر بینچ اس لیے بھجوارہا ہوں کہ ایک جج کا مؤقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججزبھی دیکھیں، ہوسکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کےسربراہان کوبلاناہے۔
عدالت نے کہا کہ احمد فرہاد کے مجسٹریٹ کے سامنے بیان کے نتیجے میں تفتیش آگے چلے گی۔
بعد ازاں عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی پٹیشن نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی