بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک: بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔
اس دوران ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے اور بقایاجات کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
احتجاج کرتے ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور گزشتہ تین سال کے بقایاجات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہےگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 5 روز سے جاری احتجاج کے باعث یونیورسٹی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں، طالبات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج کرتے یونیورسٹی ملازمین وی سی کے 3 دن سے غائب ہونے پر بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کی کوشش کی بجائے چھٹی پر چلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا