پاکستان سلامتی کونسل میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گا، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں پاکستان اپنا بھرپور کردارادا کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف چین کے دورے پر ہیں۔ اس دوران ان کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسر اقتدار ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے