شہباز شریف اور شی جنپنگ کی ملاقات، سی پیک اپ گریڈیشن پر اتفاق

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف دورہ چین پر وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔ آج انہوں نے چینی صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی ۔ اس دوران سی پیک اپ گریڈیشن پراتفاق کیا گیا۔
بیجنگ میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں شہباز شریف اور شی جنپنگ نے دونوں ممالک کے درمیان موجود پائیدارشراکت داری کی توثیق کی۔ اس دوران فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنائیگا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سی پیک کی اپ گریڈیشن اور دوسرے مرحلے میں ترقیاتی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ صدرشی جن پنگ نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا