پنجاب اسمبلی ہتک عزت بل کو قانونی شکل دینے میں کامیاب

ویب ڈیسک: تمام تر تحفظات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب سپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سردار سلیم حیدر کے 6 تا 12 جون رخصت پر ہونے کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے ہی روز بل پر دستخط کر دیئے۔
قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی کے دستخط کے بعد ہتک عزت بل کی سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی۔
اس بل کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد ہتک عزت قانون کا اطلاق باقاعدہ ہر شہری پر ہو گا۔
اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات بھی کی اور ہتک عزت بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت