قومی اقتصادی کونسل کا پہلا اجلاس 10 جون کو طلب

ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے کر وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلا اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔
کونسل کے دیگر اراکین میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023ء کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے