کاٹلنگ، 22 ساله خاتون ٹیچر کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں گورنمنٹ گرلز ہاٸیر سیکنڈری سکول قاسمی کی 22 ساله خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔
واقعات کے مطابق خاتون ٹیچر کو مین تازه گرام چوک میں سکول کی گاڑی سے اتارا گیا تھا۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 ساله خاتون ٹیچر کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاتون ٹیچر نے نو ماه قبل کورٹ میرج کی تھی۔
خاتون ٹیچرکے قتل کے بعد تھانه حرکی پولیس موقع پر پہنچ گٸی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے انزرگی ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے جائَے واردات سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے تاکہ تفتیش شروع کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج