وفاقی بجٹ، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز زیر غور

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی تمام ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز بجٹ میہں زیرغور رکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسے مسترد نہیں کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی ترقی کیلئے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ 2023ء کے اختتام پر ختم ہو چکی تھی۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے بھی ضم اضلاع کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کو مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینےکی تجویز تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع