حکومت مخالف معاملات پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت، کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: حکومت مخالف معاملات پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت طے پانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا سے مل کر معاملات طے کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا کہہ دیا ہے جو متفقہ حکمت عملی طے کریگی۔
یاد رہے کہ حکومت مخالف معاملات کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم