گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے بنا دلیل کے بات کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایسی زبان استعمال کرنا وزیراعلیٰ کی مجبوری ہے، ان سے بات کرنے کیلئے ان کے لیول پرنہیں جائوں گا۔
ایس آئی ایف سی کے حوالے سے گورنر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے لئے وزیراعلیٰ کو کو دعوت نامہ نہیں آیا تھا بلکہ انہیں دعوت نامہ میں نے دلوایا تھا ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو چیلنج کرتا ہوں مجھ سے میڈیا پراپنی پسند کے مضمون پرمناظرہ کرے،یقین ہیں جیسے یہ ہائی وے پر بھاگ رہیں تھے ویسے ہی مناظرے سے بھی بھاگ جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کھیلوں کے میدان کو آباد کریں گے مسائل دھمکیوں سے حل نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ