پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ کی تیاری میں اعتماد نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد