پاکستان اور چین

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور سماجی اقتصادی ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے 5روزہ دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
دونوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیامزیدبرآں دورے میں پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ دیگر وزرا بھی دورے پر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ