ایک اور زخمی چل بسا

حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،تعداد 27ہوگئی

ویب ڈیسک: حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی میں چل بسا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27تک پہنچ گئی ۔
کراچی کے 3ہسپتالوں میں پریٹ آباد سلنڈر دھماکے کے 4زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔
30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔
آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔ سلنڈر پھٹنے سے 63 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی