اسرار کاکڑ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والا اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

ویب ڈیسک: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اِسرار کاکڑ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔
وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی اور پہلے بلوچستانی باشندے ،1977میں بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی تھیں۔
اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گائوں سے ہے، 13بھائی بہنوں میں وہ سب سے چھوٹا ہے، گائوں میں پرائمری کی سطح پر تعلیم پانے کے بعد اسرار کاکڑ نے ایبٹ آباد، لاہور، امریکا اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کی۔
اسرار کاکٹر نے یونیورسٹی آف ایبرڈین سے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری امتیازی حیثیت میں حاصل کی، اس کے بعد وہ لندن کے ادارے لنکنز اِن گئے جہاں سے انہوں نے بار ایٹ لا کی تعلیم مکمل اسکالر شپ پر حاصل کی۔
اس وقت وہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے شعبہ قانون میں ڈی فِل پروگرام میں انرولڈ ہیں،اسرار کاکڑ کے بڑے بھائی بھی آکسفورڈ میں رھوڈز اسکالر تھے۔
اسرار احمد کا کہنا ہے کہ ان کا انتخاب غیر معمولی نوعیت کا ہے کیونکہ ایک پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھنے پر بھی انہوں نے محنت کی اور لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا، انہوں نے ووٹ دینے پر طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونین کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے اور اس کی اہمیت میں اضافہ کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔
سرکاری اخبار نے بتایا کہ اسرار کاکڑ نے 617 اور ان کے حریف اِزی ہوروکز نے 393 ووٹ لیے،یونین کے گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں فتح کا فرق بہت زیادہ ہے۔
رچل حداد، موسکالینکو، موسی ہراج اور سِدھانت ناگرتھ نے بالترتیب لائبریرین، خزانچی اور سیکریٹری کا انتخاب جیتا۔
1823 میں قائم ہونے والی آکسفورڈ یونین کا شمار برطانیہ میں یونیورسٹی کی قدیم ترین یونینوں میں ہوتا ہے۔
برطانوی ملکہ، سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن، اور مدر ٹیریسا بھی اس یونین کی صدر رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی