218819 957463 updates

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اھم ملاقات

اسلام آباد : ترجمان امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے ایک بیان میں کہا ہے کہا امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے 7 جون کو اسلام آباد کا دورہ کیا.

زلمے خلیل زاد نے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں انٹرا افغان مزاکرات شروع کرنے کیلئے مطلوبہ اقدامات بارے بات چیت کی گئی.

مزید پڑھیں:  پشاور :ریگی للمہ سے لاپتہ تین بچوں کی نعشیں پی ڈی اے نہر سے برآمد

فریقین نے عید سیزفائر، قیدیوں کی رہائی میں پیش رفت اور انٹرا افغان مزاکرات سے قبل تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا،زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا.

مزید پڑھیں:  زراعت میں‌ چینی ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

فریقین نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن خطے کی سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے.