کامیاب آپریشن

الشفا ہسپتال میں بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکالنے کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے سات ماہ کے بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکال دینے کے لئے کامیاب آپریشن کردیا۔
افغانستان سے لائے گے سات ماہ کے بچے کی بائیں آنکھ پر بڑا ٹیومر تھا۔
پیدائش سے ظاہر ہونے والا ٹیومر 40 سینٹی میٹر لمبائی تک پہنچ چکا تھا، ٹیومر کی چوڑائی 25 سینٹی میٹر اور وزن 400 گرام تھا جس سے خون بہہ رہا تھا ۔
متاثرہ بچے کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن کرکے ٹیومر مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے بچے کو اب سات ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی۔
ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر کامیاب سرجری کے بعد اب تحقیق کر رہے ہیں کہ بچے کی آنکھ میں موجود ٹیومر کیسے اتنا بڑا ہوچکا تھا جس وجہ سے آنکھ ٹیومر کے نیچے دب چکی تھی اور سرجری نہ کی جاتی تو ٹیومر دوسری آنکھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا تھا۔
سرجری اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضی کی سربراہی میں ڈاکٹر کی ٹیم نے کی۔
ٹیم میں ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر ہدا شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع