دریائے نیلم میں گاڑی

اٹھمقام ، دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھمقام کے مقام پر دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے3افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہو گئے۔
مسافر جیپ کیل سے تابٹ جا رہی تھی کہ کریم آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا ،گاڑی میں 14افراد سوار تھے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تین جاں بحق افراد کی لاشیں اور 4زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔
زخمیوں میں ایک سیاح بھی شامل ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے پاک فوج اورمقامی افراد کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ