ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناسازی پر کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اچانک طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا جس پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ میں اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی۔
اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس استعمال کرتے ہیں، ایک زبردرست سروس ہے اور ایمبولینس سروس بین الاقوامی معیار کی ہے جبکہ اسٹاف بھی پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتا ہے، کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
Load/Hide Comments