بجلی کا شارٹ فال

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 543میگاواٹ تک پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار543میگاواٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 457 میگاواٹ ہے، پن بجلی سے 6ہزار890میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے782 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے184،بگاس سے 132اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 894 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم