لڑکا اور لڑکی قتل

مانسہرہ میں فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خاکی کی حدود ماڑی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لڑکے اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دکیا ۔
نامعلوم ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
قتل ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی عمریں 18سے 20سال کے درمیان ہیں دونوں کو 10قریب کے گولیاں لگی ہیں ۔
مقتولین کی نعشیں کنگ عبد اللہ ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں تاحال ان کی شناخت نہ ہوسکی ۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید