مودی

مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بن گئے،حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نریندرمودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بن گئے ،عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کئی وزرا نے بھی اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیاہے ۔
نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلسل تیسری بار مرکز میں حکومت بنائی ہے، لیکن اس بار مخالف اتحاد انڈیا کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث اسے حکومت بنانے کیلئے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا ہے۔
نریندرامودی وزیراعظم تو بن گئے ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی اس بار بننے والی حکومت کمزور ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے ہی مودی وزارت عظمی چھوڑ دیں۔
مودی کا مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانا ایک تاریخی سنگ میل ہے اور اس تقریب کیلئے متعدد ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھیجے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر میوزو، افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف، بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ماریشس کے وزیر اعظم جگناوتھ، نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل پراچندا اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ اس تقریب میں شرکت کے لیے راضی ہوئے۔
امریکا سمیت خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت نے شرکت سے معذرت کرلی۔
کینیڈا سے پہلے ہی بھارت کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جبکہ روس اور چین نے بھی تقریب میں شرکت پر خاموشی اختیار کی۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا