فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ ملک بھر میں ایوان زیریں کے انتخابات 30 جون جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 7 جولائی کو ہوں گے۔
یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے باعث سیاسی بساط الٹ گئی ہے۔
قبل از وقت انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون کی جماعت نے 15 فی صد جبکہ دائیں بازو کی جماعت کے ووٹوں کا تناسب 32 فی صد رہا۔
فرنچ صدر نے تسلیم کیا کہ نیشنل ریلی پارٹی کو انتخابات میں تاریخی کامیابی ملی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای