رکشہ حادثہ کا شکار

سوات میں رکشہ حادثے کا شکار ، 4افراد جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
حادثہ مٹہ کے علاقہ کالا کوٹ میں پیش آیا جہاں رکشہ بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
زخمیوں میں فیاض، موسیٰ ، بختی اور عمر علی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان