پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان میں گرما گرمی ،تحریک انصاف نے قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کو مسترد کر دیا۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے ساتھ قائمہ کمیٹیوں میں فارم 47 والا حشر کیا گیا، ہم ان کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
اگر آپ ایوان کو کمیٹیوں کے بغیر چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں، اپوزیشن کے بغیر کیسے کمیٹیاں چلائیں گے؟ اپوزیشن کے حصے کی کمیٹیاں بھی حکومت نے اپنے پاس رکھ لیں۔
علی ظفر نے کہا کہ جن کمیٹیوں کی ترجیحات مانگی گئی تھیں وہ نہیں دی گئیں، اب کہا گیا کمپیوٹر نے یہ نام دیئے ہیں، ہم اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، حکومت چاہتی ہے ان کا احتساب نہ ہو، یہ پارلیمانی روایات اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھا جائے، ہم قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ میں دلچسپی رکھتے تھے، اگر انتخابات کرانے ہیں تو پھر اپوزیشن تمام قائمہ کمیٹیوں کا انتخاب ہار جائے گی۔
شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور چیئرمین شپ کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنا کردار ادا کریں، اگر آپ غلطی سے حکومت میں آگئے ہیں تو روایات کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ