18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائیگا۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کر لیا گیا جس میں بجٹ کی منظوری لی جائِیگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیش کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق اب کی بار بجٹ مِں دفاع کیلئے 21 سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی قرضوں پر سود کی ادائِیگی سمیت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 253 ارب، انفرا سٹرکچر کیلئے 827 ارب روپے، توانائی شعبے کیلئے 800 ارب سبسڈی، واٹر ریسورسز کیلئے 206 ارب، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب روپے رکھے ہیں۔
آئندہ مالی سال ایف بی آر کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران ایف بی آر کو 3720 ارب روپے کا اضافی ریونیو جمع کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان