دیر لوئر، موٹر کار اور ڈاٹسن میں تصادم، چار افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: دیر لوئر کے علاقے میدان حیاسیرے کے مقام پر موٹر کار اور ڈاٹسن کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کی ریکوری ٹیم نے گاڑیوں کو ریکور کر کے اس میں سے لوگوں کو نکال لیا۔
یاد رہے کہ حادثہ میں‌چار افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع