چارسدہ، حفاظ کرام کے درمیان حسن قرات و تجوید کے مرحلہ وار مقابلوں کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج تنگی میں حفاظ کرام کے درمیان حسن قرات و تجوید کے مرحلہ وار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
معروف قاری مولانا محمد عمر علی المدنی اختتامی نشست میں مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت تنگی کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس نے کی۔
تقریب میں مفتیان سمیت تنگی کالج کے لیکچررز، علماۓ کرام، قراء، طلباء اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر حفظ کرام و تجوید قرآن کے مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلباءمیں ایک لاکھ روپے نقد اور اسناد تقسیم کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان