نو شہرہ، ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

ویب ڈیسک اینٹی کرپشن کی جانب سے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ریونیو سروسز ڈیلیوری سنٹر پر چھاپہ مارا گیا۔
اس دوران جائیداد کے انتقال کے عوض رشوت لینے پر کمپیوٹر اپریٹر وسیم اقبال کر گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن نو شہرہ کے انچارج کو مدعی فدا حسین سا کن شیخان جلو زئی کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں‌پبی میں ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر میں گریڈ 16 کے کمپیوٹر اپریٹر وسیم اقبال جائیداد کے انتقال پرایک لاکھ روپے رشوت کا کہا۔
درخواست پر اینٹی کرپشن نو شہرہ کے سرکل آفیسراسلم خان نے ہمرہ جوڈیشنل مجسٹریٹ اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پبی میں ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا اور گریڈ 16 کمپیوٹر اپریٹر وسیم اقبال کو گرفتار کر لیا۔
سول جج کی موجودگی میں عملہ نے ملزم سے رشوت کی رقم کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت