جمرود، ماربل فیکٹریوں کی بجلی بندش کے خلاف عوام کا احتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک: جمرود کے علاقے ملاگوری میں ذگہ ٹنل کے سامنے ماربل فیکٹریوں کی بجلی بندش کے خلاف عوام نے احتجاجی دھرنا دیا۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ 23 مئی سے ملاگوری کی سینکڑوں ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی بند ہے جس سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے۔
اس موقع پر ماربل فیکٹریوں کے مزدوروں نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ کمپنی والے ماربل چوک نامی بجلی کے فیڈر کو شفٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ اس اقدام سے ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی بالکل ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف