پی ٹی آئی مذاکرات کیلئَے تیار، محمود اچکزئی کو اختیارات دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہو گئی جس کا عندیہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر گزشتہ روز دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کا اختیار دیا جائے گا تاہم اس کے ساتھ ہی مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر پہلے سے تبادلہ خیال لازمی کیا جائیگا۔
ذرائع نے یہی بھی بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان