مذاکرت کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذاکرت کا مطلب یہ ہے کہ ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو اور عدلیہ مضبوط ہو۔ اس سے تمام فیصلے درست اور بروقت ہونگے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد وہ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سیاست میں دوست دشمن نہیں صرف سیاسی حریف ہوتا ہے۔ ملکی استحکام کے لیے اتفاق لازم اور اصل چیز ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ہمارا اپنا انداز ہے، محمود اچکزئی جو کرنا ہو وہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس