الیکشن ٹریبونلز میں‌ریٹائرڈ ججز تعیناتی جعلی حکومت کے تحفظ کیلئے کی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الیکشن ٹریبونلز میں‌ریٹائرڈ ججز تعیناتی کے حوالے کہا ہے کہ بغض عمران میں پی سی او ججز الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ججز تعیناتی کسی اور حکمت عملی کے تحت نہیں بلکہ جعلی حکومت کے تحفظ کیلئے کی جا رہی ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ ججز الیکشن ٹریبونلز میں شامل کرانا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے، فارم 47 کے نتائج الیکشن کمیشن اور شریف فیملی کے گلے پڑیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کے ذریعے جعلی سلطنت بچانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر ہارے ہوئے امیدواروں کے فارم 45 بھی گواہی دے رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلا ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سازشی ٹولہ کچھ بھی کر لے ان کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس