فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی، فواد چوہدری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار صرف منتخب لوگوں کو حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے کل سے مزید ٹیکس لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابو ہے مزید ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھے گی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر