ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کو ہراکر کینگروز کی سپر 8 مرحلے میں انٹری

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور نمیبیا مدمقابل آئیں۔
ذرائع کے مطابق میچ میں 9 وکٹوں سے نمیبیا کو ہراکرآسٹریلیا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینگرو کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نمیبیا کی نووارد اور کمزور ٹیم کو بیٹںگ کے دوران کینگرو بولرز کا سامنا کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
میگا ایونٹ کے 24 ویں میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نمیبیا کی ٹیم 17 اوورز میں کپتان ایراسمس 36 رنز کے ساتھ 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، ہیزل ووڈ اور سٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔
73 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے جارحانہ انداز اپنایا۔
آسٹریلین الیون نے مقررہ ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹریوس ہیڈ 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 20 سکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں نمیبیا کو ہراکر آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق