کم از کم اجرت

تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15فیصد اضافہ، کم از کم اجرت37ہزار مقرر

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ،وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے مطابق1 سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ۔
گریڈ 17 سے 22 گریڈ تک افسران کی تنخواہوں میں20فیصد،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے،اسی طرح کم سے کم ماہانہ تنخواہ کو32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کیا گیا ۔
وزیرخزانہ نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا مالی سال25-2024 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوکر 12 فیصد پرآگئی ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی کے امکانات ہیں،ملک معاشی بحران کی صورت سے نکل چکا ہے۔
وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ معاشی نظام کو عالمی معیشت کیساتھ چلنے کیلئے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا،یہ وقت ہے اپنی معیشت میں پرائیویٹ سیکٹرکو اہمیت دیں،ماضی میں ریاست پر غیرضروری ذمہ داریوں کابوجھ ڈالا گیا۔
غیرضروری ذمہ داریوں کی وجہ سے حکومتی اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے،ماضی کی غیرضروری ذمہ داریوں کی وجہ سے مہنگائی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا،زرمبادلہ ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ اور افراط زر میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف