بجٹ دستاویزات

بجٹ دستاویزات سینٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ دستاویزات پیش کیں ۔
چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ فنانس بل پر اراکین 14 جون تک سفارشات جمع کراسکتے ہیں، اراکین بجٹ سفارشات قائمہ کمیٹی خزانہ اور منصوبہ بندی کو جمع کراسکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی اور خزانہ 22جون تک سفارشات مرتب کرنے کی پابند ہیں۔
قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ پڑے گا، اس بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کی گئی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ حکومت کی بیڈ گورننس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، تحریک انصاف نے بجٹ پر سینیٹ میں احتجاج کیا، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان میں معاشی قتل نامنظور کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے