بجٹ اجلاس

بجٹ اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی عدم شرکت

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کے لئے منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت نہیں کی ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں اہم ترین سیاستدان اور سینئر ارکان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی ۔
بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل بھی بجٹ اجلاس سے لا تعلق رہے۔
دوسری جانب ماضی میں ن لیگ کے بڑے اتحادی رہنے والے سینئر ترین سیاستدان اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں