مریم نواز

وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ،مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق قراردیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا، پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
انشا اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول