پیٹرولیم لیوی

وفاقی بجٹ :پیٹرولیم لیوی میں 33فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سالانہ بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ نان فائلر کیلئے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے غیر قانونی سگریٹ بیچنے والے جیل جائیں گے اور دکان سیل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ