عمران خان کی رہائی، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے کل سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انیوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کل 14 جون سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونِخوا علی امین گنڈاپور صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ احتجاج میں عمران خان کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ کل مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔ مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز و رہنما سمیت کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ