لویردیر، جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر کے علاقے ثمرباغ گاوں علی شیر میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو ثمرباغ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازعہ جائیداد کی خرید و فروخت پر رونما ہوا۔
واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائیداد تنازعہ کے دوران فائرنگ کے بعد علاقہ گھیر لیا۔ ڈی ایس پی جندول احسان اللہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار ٹانک