چارسدہ، پولیس کی جیل وین سے قتل، اقدام قتل کا خطرناک ملزم فرار

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پولیس کی جیل وین سے قتل، اقدام قتل کا خطرناک ملزم فرار ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم ولی محمد کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
جیل وین میں ملزم ولی محمد کو عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد مردان جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ شیح ملتون میں وین سے فرار ہو گیا۔
ملزم فرار ہونے پر ڈی پی او چارسدہ نے 7 پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس آئی سمیت 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبل گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فرار ملزم ولی محمد کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کردیے گئے۔ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ