مانسہرہ، فوڈز، آرٹس اینڈ کرافٹس، دستکاری اور سپورٹس ایکسپو کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے فوڈز، آرٹس اینڈ کرافٹس، دستکاری اور سپورٹس ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں دستکاری، کھیل، کھانے پینے کی اشیاء، فوڈ سٹریٹ اور آرٹس اینڈ کرافٹس سمیت مختلف سٹالز لگائے گئے۔
اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء اور مختلف کھیلوں میں طالبات کی دلچسپی کو بھی سراہا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی آئی پی ایس صدر فاطمہ نور کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا خواتین کو بااختیار بنانے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے خواتین میں چھپا ٹیلنٹ سامنے اتا ہے اور خواتین ہر چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند