نوشہرہ، منشیات کے تدارک کیلئے اے این ایف کا آگاہی سیشن

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقہ شیدو میں منشیات کے تدارک کیلئے اے این ایف اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مقامی لوگوں کی تعاون سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی سیشن میں اینٹی نارکو ٹیکس فورس، مقامی پولیس اور نجی تنظمیوں کی جانب سے منعقدہ اگاہی سیشن میں کہا گیا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان نے معاشرے میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات جو انسانی زندگی کے لیے کسی زہر سے کم نہیں، اس کا استعمال ایک ناسور بن چکا ہے۔
مقررین نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے تدارک نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ معاشرے کے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے۔
اے این ایف سمیت مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ نشے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے اس کیلئے سب کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج: مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بندکردیئے گئے