حج سیزن، شہزادہ محمد بن سلمان کی جی 7 کانفرنس میں شرکت سے معذرت

ویب ڈیسک: حج 2024 کے قریب آتے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اٹلی میں ہونے والی جی 7 کانفرنس میں جانے سے معذرت کر لی۔
یاد رہے کہ جی 7 گروپ ایک اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔
جی 7 گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل بروز جمعہ سے شروع ہونے والا ہے۔
سعودی حکومت کے بیان کے مطابق سعودی ولی عہد کی 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شرکت ممکن نہیں۔ اس کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ