دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے متجاوز

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد میں ایک سال کے دوران 10 فیصد کے قریب اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس ایک سال میں 10 فیصد اضافے کے بعد بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان، میانمار، یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات کے باعث 2023 میں بے گھر افراد کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک مزید لاکھوں افراد اپنے گھربار چھوڑ چکے ہیں جس کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان