وفاقی بجٹ، نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 25-2024ء میں ٹیکسز کی بھرمار ہے، اب کی بار نان فائلرز کو بھِی نشانے پر رکھ دیا گیا ہے۔
بجٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جبکہ نان ایکٹیو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر 75 فیصد ٹیکس چارج کیا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس حوالے سے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ